8 جون، 2023، 1:38 PM

ایران اور ہالینڈ کے نائب وزرائے خارجہ کی ٹیلیفونک گفتگو:

ایران ہالینڈ کے ساتھ سیاسی مشاورت کا خیر مقدم کرتا ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایران ہالینڈ کے ساتھ سیاسی مشاورت کا خیر مقدم کرتا ہے، ایرانی نائب وزیر خارجہ

ایرانی وزارتِ خارجہ کے نائب نے ہالینڈ کے اپنے ہم منصب سے ٹیلیفونک گفتگو میں، دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے مابین سیاسی مشاورت کے تسلسل اور اضافے پر زور دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہالینڈ کے نائب وزیر خارجہ مارسل ڈیفنگ اور ایرانی وزارتِ خارجہ کے سیاسی نائب علی باقری کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو میں، باقری نے کہا کہ ایران اور ہالینڈ کے درمیان مختلف اور اہم شعبوں میں روابط اور تعاون رہا ہے اور بعض اختلافات کے باوجود، اسلامی جمہوریہ ایران مذاکرات اور مشاورت کو فریقین کے مفادات کے تحفظ کا منطقی راستہ سمجھتا ہے۔

باقری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے منطقی طرزِ عمل سے دوطرفہ تعلقات کی بنیادوں کی حفاظت کی ہے اور ہم منطقی بنیاد پر دوسرے ممالک سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں۔

ایرانی وزارتِ خارجہ کے سیاسی نائب نے دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے مابین مذاکرات اور سیاسی مشاورت کے تسلسل اور اضافے کا نیز خیرمقدم کیا۔

باقری نے اس ٹیلیفونک گفتگو کے دوران، مارسل ڈیفنگ کو تہران کے دورے کی دعوت دی۔

ہالینڈ کے نائب وزیر خارجہ مارسل ڈیفنگ نے نیز اپنے ایرانی ہم منصب کے خیالات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایران اور ہالینڈ کے تعلقات کی تاریخ بہت ہی پرانی ہے لہٰذا دونوں ممالک کو باہمی احترام اور افہام و تفہیم کی بنیاد پر اپنے رابطوں اور مذکرات کو جاری رکھنا چاہیئے۔

انہوں نے ایران اور ہالینڈ کے درمیان رابطوں کو جاری رکھنے میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور کہا کہ مشترکہ اور دونوں ممالک کے مفاد پر مشتمل موضوعات ان رابطوں کا محور ہونا چاہیئے۔

ڈیفنگ نے اپنے ایرانی ہم منصب سے جلد از جلد ملاقات اور بات چیت کی امید بھی ظاہر کی۔

واضح رہے کہ اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے قونصلر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

News ID 1917047

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha